78

ایس ایچ او تھانہ جاتلی ملک آفتاب اور انکی ٹیم کی شاندار کامیابی قتل کی دو وارداتوں کے ملزمان گرفتار

سگے بیٹے کو قتل کرنے والا ملزم اور سگی بھتیجی کو قتل کرنے والا دونوں قاتل گرفتار
گوجرخان:تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جاتلی ملک اور انکی ٹیم نے گزشتہ دنوں کنیال بجرانہ میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو قتل کرنے والے چچا اور جبکہ موہڑہ پھل میں زمین کے تنازع پر قتل ہونے والے نوجوان لڑکے کے قاتل اسکے سگے باپ کو گرفتار کر لیا پولیس تھانہ جاتلی کی ان دو کامیاب کاروائیوں پر ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او تھانہ جاتلی اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے جاتلی پولیس نے 4 روز قبل اپنے حقیقی بیٹے کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم نوید انور کو گرفتار کرلیا ملزم نوید انور نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے بیٹے عبدالرافع کو قتل اور سالے راحیل کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے ماموں راحیل کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس تھانہ جاتلی نے ایس ایچ او کی سربراہی میں دوسری کاروائی میں 03 روز قبل کنیال بجرانہ میں فائرنگ کرکے اپنی بھتیجی کو قتل کرنے والے ملزم گرفتار لیا ملزم ناہیدنے اپنے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے اپنی بھتیجی حمنہ تحریم کو قتل کر دیا تھا ملزم کو رنج تھا کہ اسکی بھتیجی نے پسند کی شادی کیوں کی ایس ایچ او تھانہ جاتلی ملک آفتاب نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور ان دونوں قتل کی وارداتوں میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد ہی گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں