43

الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیاخ بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیا۔ آج 25 کروڑ عوام کے لیے اور محب وطن پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ہمارا حق آخرکارہمیں مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حق پرڈاکا ڈالا گیا۔ آج 11 ججز نے متفقہ طور پر کہا پی ٹی آئی ان سیٹیوں کی حقدار ہے۔انشااللہ اب تمام سیٹیں پی ٹی آئی کو واپس ملیں گی۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔ ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں