ڈاکٹر یونس نے صدر شہاب الدین سے حلف لیا
ڈھاکا(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی نئی عبوری حکومت نے حلف اٹھالیا۔ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے دارالحکومت ڈھاکا میں بنگابھابن کے دربار ہال میں چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں نئی عبوری حکومت سے حلف لیا۔بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے 16 میں 13 اراکین نے حلف اٹھایا اور بقیہ 3 اراکین بدھن رنجن روئے، فاروق اعظم اور سپرادیپ چکما نے ڈھاکا سے باہر ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھایا۔عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے 84 سالہ ڈاکٹر محمد یونس نے پہلے حلف اٹھایا اور دستاویزات پر دستخط کیے اور اس کے بعد صدر نے مشاورتی کونسل کے 13 راکین سے حلف لیا اور انہوں نے بھی دستخط کیے جہاں کابینہ سیکریٹری محبوب حسین نے حلف برداری تقریب کا انتظام کیا تھاقبل ازیں جب ڈاکٹر محمد یونس 8 بج کر 25 منٹ پر بنگابھابن کی حدود میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وہاں موجود شہریوں نے ان کی آمد پر نعرے لگائے اور بنگابھابن کے باہر دوپہر سے ہی پرجوش شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔حلف اٹھانے والے اراکین میں طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما ناہد اسلام اور آصف محمود بھی شامل ہیں۔دیگر اراکین میں سابق سیکریٹری توحید حسین، سابق اٹارنی جنرل حسن عارف، ماحولیاتی وکیل سیدہ رضوانہ حسن، معروف پروفیسر اور مصنف آصف نذرل، انسانی حقوق کے معروف کارکن عدیل الرحمان خان جنہیں شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے دو سال قید کی سزا دی تھی، شامل ہیں۔ڈاکٹر محمد یونس کی کابینہ کو کونسل اراکین کا نام دیا گیا