اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) حکومت نے بجلی کے بعد عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں9.99روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کے ہاتھوں پریشان عوام پر حکومت نے پٹرول بم گرادیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں9.99روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9.99روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت بڑھ کر 275روپے 60پیسے ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت6روپے 18پیسے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر ڈیزل 283 روپے 63 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق شب 12بجے سے ہوگیا ہے ، یہ قیمتیں آئندہ 15روز تک لاگو رہیں گی۔
48