اسلام آباد- آذربائیجان کے صدر وزیراعظم کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، نور خان ایئربیس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنما بغل گیر ہوئے اور گرم جوشی سے مصافحہ کیا، روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے آذربائیجان کے صدر کو پھول پیش کیے۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ صدر الہام علیوف کو توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔آذربائیجان کے صدر وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔