25

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یانہیں ؟عدالتی تاریخ کا ایک اور جمعہ انتہائی اہم، محفوظ شدہ فیصلہ آج جمعے کے روز دوپہر بارہ بجے سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تیرہ رکنی فل کورٹ کھلی عدالت میں فیصلہ سنائے گی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سنی اتحاد کونسل کی مخصو ص نشستوں کے کیس کا فل کورٹ فیصلہ آج جمعے کے روز بارہ بجے سنایا جائے گا۔ اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی ریگولر بنچ کے ساڑھے نو بجے فیصلہ سنانے کی کاز لسٹ جاری کی گئی تھی، تاہم ازاں بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پہ نئی کاز لسٹ جاری کی گئی جس کے تحت اب آج جمعہ بارہ جولائی کو دن بارہ بجے فل کورٹ فیصلہ سنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں