26

ملک میں گڈ ٹو سی یو اور لاڈلا ازم کی سیاست چل رہی ہے،شرجیل میمن

کراچی(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے میں گڈ ٹو سی یو کی جھلک نظر آئی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک میں گڈ ٹو سی یو اور لاڈلا ازم کی سیاست چل رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے کنفیوژن پیدا ہوا۔ قانون کی پاسداری ہونا چاہیے لاڈلوں کی نہیں۔ اس فیصلے کو پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین دیکھیں گے۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کا سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی کو ہوا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو بھی بلڈوز کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ کا تقرر بھی عمران خان نے کیا تھا۔ عمران خان کو مرسڈیز گاڑی میں عدالت میں پیش کیا گیا اور کہا کہ مذمت کردینا۔ پیپلز پارٹی کے ایک رہنما کو اس لیے نااہل قرار دیا گیا کہ آپ نے ایک فیملی ممبر کو چھپایا۔ عمران خان کے لیے کہا گیا کہ یہ ان کا نجی معاملہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں