25

پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے شیر افضل کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں مرکزی ترجمان رف حسن، بریگیڈیئر (ر) مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داد خان کاکڑ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں