راولپنڈی(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)آٹے کا تھیلا 400روپے تک مہنگا کر دیا گیا، فلور ملز اور آٹا چکیوں کی ہڑتال کے باعث اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبے کے مختلف مقامات پر آٹا ڈیلرز اور دکانداروں نے آٹے کی گراں فروشی شروع کر دی ،کئی علاقوںمیں آٹے کی قلت پیدا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے شہریوںنے چکی آٹے کی خریداری شروع کر دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800روپے کی بجائے 2000 سے 2200 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ فلور ملز کی جانب سے کسی بھی ڈیلرز کو آٹے کی سپلائی نہیں کی گئی،ڈیلرز نے سٹاک شدہ آٹا سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے ۔ہڑتال کا سلسلہ مزید دو سے تین روز تک جاری رہا تو صورتحال بحران کی صورت اختیار کر جائے گی ۔
22