22

پاکستان میں استحکام کا آنا بہت ضروری ہے، حامد نواز راجہ

اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)سابق تحصیل ناظم راولپنڈی وسابق چیئرمین (RDA) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی حامد نواز راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے توحالات بند گلی میں چلے جائیں گے،پاکستان میں استحکام کا آنا بہت ضروری ہے، ایوان کے اندر اور باہر جو جماعتیں ہیں ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، ورنہ حالات بند گلی میں چلے جائیں گے جس طرح سینگ پھنسائے ہوئے ہیں، پھر شاید پاکستان میں مزید سیاست کرنے کا کسی کے پاس بھی موقع باقی نہ رہے۔حامد نواز راجہ کا مزید کہنا تھاکہ ملک اس وقت بحرانی کیفیت کا شکار ہے ۔ملک میں سرمایہ کار ی نہ آنے کے برابر ہے جس کی وجہ سے کاروبار ی افراد شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں