کھٹمنڈو(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)نیپال کے وزیراعظم پشپا کمال ڈاہل پراچندا اتحادیوں کی دستبرداری کے بعد پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ نیپال کی پارلیمنٹ میں جمعے کو وزیراعظم پشپا کمال ڈاہل پر اعتماد کے لیے قرارداد پیش کی گئی تاہم کمیونسٹ پارٹی آف نیپال یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ (سی پی این-یو ایم ایل) حکومت کے ساتھ تعاون سے دستبردار ہوگئی۔ 69 سالہ پشپا کمال ڈاہل نے 275 کے ایوان میں 63 ووٹ حاصل کیے جبکہ قرارداد کی مخالفت میں 194 ووٹ پڑے جبکہ اعتماد کا ووٹ جیتنے کے لیے کم از کم 138 اراکین کی حمایت درکار تھی۔خیال رہے کہ پشپا کمال ڈاہل پراچندا کو 25 دسمبر 2022 میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک 4 مرتبہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے مشکل مرحلے سے گزرنا پڑا ہے۔
22