24

کینیا کے صدر نے کابینہ تحلیل کردی، قومی حکومت بنانے کا اعلان

نیروبی(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے حکومت مخالف ملک گیر مظاہروں کے بعد وزیر خارجہ اور نائب صدر کے سوا پوری کابینہ کو برطرف کردیا اور عوامی مطالبے پر تمام طبقات کی نمائندگی کرنے والی قومی حکومت کے قیام کا عندیہ دیا ہے۔کینیا کے صدر نے عوام کو پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی حکومت کے قیام کے لیے مشاورت کا عمل کر رہے ہیں تب تک عوام صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔اس موقع پر کینیا کے صدر کا کہنا کہ کابینہ کی ناقص کارکردگی بھی کابینہ کی تحلیل کا باعث بنی ہے جس کے خلاف عوام نے ملک گیر تحریک بھی چلائی تھی۔ میں عوام کے مطالبوں کو تسلیم کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں