25

عمران خان اور بشری بی بی کا نیب کیس میں8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں نیب کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون نے دونوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے دونوں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ریمانڈ میں اضافے کی درخواست کی جس پر عدالت نے 8 روزہ ریمانڈ منظور کرلیابانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔نئے نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر توشہ خانہ سے برال جیولری سیٹ خرید کر فروخت کرنے کا الزام ہے۔ برال جیولری سیٹ کی کل مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں