لاہور(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پولیس نے جناح ہاس حملے کے مقدمے میں گرفتار ڈال دی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کیسب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، انوسٹی گیشن پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاس حملے کے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔لاہورپولیس نے اڈیالہ جیل پہنچ کر عمران خان کی باضابطہ گرفتاری ڈالی، ان سے ریاست کی مخالفت پر اکسانے کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاس حملے سمیت 9مئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔
26