22

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جولائی سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.72 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز تیار کر لی گئی جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ آج رات نئی قیمت کا اعلان کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں