28

تحریک انصاف پر پابندی کا حکومتی فیصلہ باعث تشویش ہے، امریکہ

واشنگٹن(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) امریکا نے تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔میتھیو ملر نے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کے حکومتی بیانات دیکھے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سیاسی پیچیدہ عمل کا آغاز کیا جارہا ہے تاہم اس اندرونی عمل اور فیصلوں پر امریکا نظر رکھے گا۔میتھیو ملر نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی باعث تشویش ہے کیونکہ یہ اقدام انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی مخالفت ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں اور قانون کی حکمرانی سمیت انصاف کے اقدامات کی ہمیشہ سے حمایت کرتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں