19

پاکستان میں صحافیوں کو کام کرنے کیلئے محفوظ ماحول فراہم ہونا چاہیے،امریکہ

واشنگٹن(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے کام کی اجازت اور مکمل تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔امریکی وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ چاہے امریکا ہو، پاکستان ہو یا غزہ کی پٹی ہو، ہر جگہ صحافیوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو اپنا کام آزادانہ طور پر جاری رکھنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں