17

چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن کے ارکان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی

اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن کے ارکان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے خلاف شکایت حلیم عادل شیخ، جسٹس (ر) نورالحق قریشی اور شبیر احمد نے مشترکا طور پر دائرکی۔ شکایت بذریعہ ڈاک بھجوائی گئی۔شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی برطرفی کی سفارش کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں