پشاور(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایم این ایز کو خریدنے اور وفاداری بدلنے کیلئے بڑی آفرز آرہی ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی آئندہ جمعہ کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت احتجاج کرے گی جس میں تمام سیاسی جماعتوں بلخصوص جی ڈی اے کو شرکت کی دعوت دیں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ کسان، طلبہ، تاجر اور مزدور سب نے ملکر اس ملک کو بچانا ہے، اس وقت ملک میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم این ایز کو خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کی جارہی ہیں۔ لوگوں کو دبایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی وفاداری تبدیل کریں، انکو کوئی شرم و حیا نہیں ہے انہوں نے ہر صورت اقتدار سے چمٹنا ہے۔
22