اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رف حسن کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لیا۔پولیس نے سیکرٹری اطلاعات رف حسن کو گرفتار کرتے ہوئے سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا۔چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ خواتین پولیس اہلکار بھی تھیں جنہوں نے پی ٹی آئی خواتین کارکنان اور سیکرٹریٹ عملے کو بھی حراست میں لے لیا۔ابتدا میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی گرفتاری کی بھی خبر آئی تھی تاہم بعدازاں پولیس نے اس کی تردید کردی۔
17