راولپنڈی(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)سابق تحصیل ناظم راولپنڈی و سابق چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA)حامد نواز راجہ نے کہا ہے کہ غریب عوام بجلی کے بھاری بلوں سے شدید پریشان ہیں ان کیلئے یہ بل ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ عوام مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہی ہے ۔ اشیاخوردونوش کی قیمتیں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں ۔ حکومت کو اپنی شاہ خرچیوں سے فرصت ہی نہیںمل رہی۔حامد نواز راجہ نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے ہونیوالے معاہدے قوم کے سامنے کیوں نہیں لائے جاتے ۔صنعتکار اور تاجر بھی اب آواز اٹھا رہے ہیںبجلی کے بلوں میں اضافہ اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے، گنتی کے چند لوگ ہیں جن کے آئی پی پیز ہیں، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے آئی پی پی پیز معاہدے غلط طے کئے گئے۔مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹری تباہ حالی کا شکار ہے،اشیاخورونوش پر ٹیکس ختم کیا جائے۔375ارب روپے تنخواہ دار طبقہ نے انکم ٹیکس میں دیا۔آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے بارے میں آج تک کسی حکومت نے کچھ نہیں کیا ۔
19