15

قومی اسمبلی کے ملازمین پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد عائد کردی گئی

اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں شرکت سے روکتے ہوئے باقاعدہ طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے سرکولر بھی جاری کردیا گیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری سرکولر کے مطابق قومی اسمبلی کے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کوئی ملازم سیاسی، غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوگا۔سرکولر میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ملازم ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں، غلط معلومات اور افواہیں نہیں پھیلائے گاقومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا کہ قومی اسمبلی کا کوئی غیر مجاز ملازم آفیشل انفارمیشن تک رسائی کی کوشش نہیں کرے گا اور ملازمیں کسی قسم کی سرکاری معلومات غیرمجاز افراد کو فراہم نہیں کرے گا۔سرکولر کے مطابق ملازمین سے متعلق کسی معاملے پر سیکریٹریٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی جائے گی اور قومی اسمبلی کا کوئی ملازم کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیرذمہ دارانہ جذبات کا اظہار نہیں کرے گا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے حاضرسروس ملازمین کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی قوانین اور قواعد وضوابط کی پاسداری پر زور دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں