اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وکیل رہنما شعیب شاہین کو پارٹی کا قائم مقام سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیا۔سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد شعیب شاہین کو قائم مقام سیکریٹری اطلاعات تعینات کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے قائم مطابق سیکریٹری اطلاعات شعیب شاہین کو پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی علی محمد خان، شیخ وقاص اکرم اور وکیل رہنما نعیم حیدر پنجوتھا اور خیبرپختونخوا کے سابق وزیرخانہ تیمور جھگڑا بھی سہولت فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رف حسن کو مرکزی سیکریٹریٹ سے رواں ہفتے گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت وہ زیر حراست ہیں، ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
16