واشنگٹن(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی امریکا آمد کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطین کے حامی یہودی مظاہرین کیپٹل ہل کی عمارت میں داخل ہوئے، 200 سے زائد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کے دورے پر پہنچے ہیں، جن کی آمد کا سن کر مختلف تنظیموں اور فلسطین کے حامی یہودیوں نے مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔نیتن یاہو کی امریکا آمد کے خلاف فلسطین کے حامی یہودی کیپیٹل ہل کی عمارت میں گھس گئے، مظاہرین نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔پولیس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آمد کے موقع پر احتجاج کرنے والے 200 افراد کو حراست میں لے لیا۔کینن ہاس آفس کی عمارت کے باہر جیوش وائس فار پیس نامی یہودی تنظیم نے کیا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قانون سازوں سے خطاب کرنے سے ایک روز قبل کانگریس کی عمارت میں یہودی تنظیم نے احتجاج کیا۔امریکی کیپیٹل پولیس نے کہا کہ انہوں نے گرفتاریاں شروع ہونے سے قبل فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگانے والے مظاہرین کو خبردار کیا تھا کہ عمارت میں مظاہرہ کرنا غیر قانونی ہے اور اس پر ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
20