اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا،وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، آئین میں اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ہیں۔اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے اللہ خیر کرے گا۔ اسمبلیاں 5 سالہ مدت پوری کریں گی۔ مسلم لیگ (ن) پر فوج اور تحریک انصاف کے درمیان نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب ہم سے نہیں عمر ایوب سے لیں۔
18