18

الیکشن کمیشن نے مزید 93اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کا تسلیم کرلیا

اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی روشنی میں پنجاب اور پختونخوا اسمبلی کے مزید 93 اراکین کو تحریک انصاف کا تسلیم کرلیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب سے سنی اتحاد کونسل کے 29 اور پختونخوا اسمبلی کے 58 اور سندھ اسمبلی کے 6 ارکان کو تحریک انصاف کا قرار دے دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے 93 ارکان کو تحریک انصاف کا تسلیم کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں