20

ترک صدر حملے کی دھمکی سے قبل صدام حسین کا انجام یاد رکھیں، اسرائیل

تل ابیب(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) ترک صدر طیب اردوان کے فلسطینیوں کی مدد کے لیے حملے کی دھمکی پر اسرائیلی وزیر خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ ہمیں حملے کی دھمکی دیکر ترک صدر نے صدام حسین کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک صدر یاد رکھیں کہ پھر صدام حسین کا کیا انجام ہوا تھا۔خیال رہے کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کو باغیوں کی مدد سے ایک فارم ہاوس کے تہہ خانے سے امریکی فوجیوں نے پکڑا تھا اور بعد میں پھانسی دی گئی تھی۔جس پر ترکیہ کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نسل کشی کرنے والے ہٹلر کا انجام یاد رکھیں۔ نیتن یاہو فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں اور ان کا انجام بھی ہٹلر کی طرح ہوگا۔ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے فخریہ کہا کہ ترک صدر طیب اردوان انسانیت کے ضمیر کی آواز بن چکے ہیں جسے بین الاقوامی صیہونی حلقے خاص طور پر اسرائیل دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں