19

وزیراعلی پنجاب مریم نواز مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلئے متحرک ہوگئیں

لاہور(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)مریم نواز کا عزم، مہنگائی ہرگز نہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لئے متحرک،نرخ او رسپلائی چین میکنزم سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ خصوصی اجلاس وزیر اعلی مریم نوازشریف کو سپلائی چین میکنزم اور اشیا خوردو نوش کے نرخ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں سپلائی چین میکنزم کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات اور اشیا خورد و نوش کے نرخ مناسب رکھنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بے جا بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بنیادی اشیائے ضروریہ کے نرخ عوام کی پہنچ میں ہونے چاہیے۔ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا میکنزم درست کرنے سے مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول ممکن ہوگا۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اشیا ضروریہ کی فراہمی کے سسٹم کو بہتر بنانے سے اخراجات میں مزید کمی ہوگی۔بحران اور کمی کی صورتحال سے بچنے کے لئے سپلائی چین میکنزم کو فول پروف بنایا جائے۔ سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین، چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام موجود تھے۔ مزید برآں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے ملاقات کی،جس میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات میں تعلیم،صحت اور دیگر شعبو ں میں اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیاگیا- وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں پہلے وویمن ورچوئل پولیس سٹیشن اور چائلڈ سیفٹی ورچوئل سنٹر کے قیام سے آگاہ کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواتین اور بچوں کی پروٹیکشن کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں – پنجاب میں 14اگست سے سولرائزیشن پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں