اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت نے رف حسن اور دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی ترجمان رف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ رف حسن اور دیگر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر عدالت نے رف حسن کا میڈیکل چیک اپ کرانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے ایف آئی اے کی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے رف حسن اور دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
21