24

حکومت تصادم سے گریز کرے، ہم امن و امان خراب کرنا نہیں چاہتے، حافظ نعیم ا لرحمان

راولپنڈی(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مشرف،پی پی پی،ن لیگ،پی ٹی آئی سب نے آئی پی پیز سے معاہدے کیے۔بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آج 5 ویں روز میں داخل ہوگیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے لیاقت باغ راول پنڈی دھرنے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے سے 25 کروڑ عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے، بجلی کے بل ادا کرنا کسی کے لیے ممکن نہیں رہا، بھاری بل کے ساتھ بچوں کی تعلیم اور کچن مشکل بن گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز سے معاہدے عوام سامنے لائیں جائیں، وزرا کہتے ہیں آئی پی پیز سے بات نہیں کر سکتے اور معاہدے سامنے نہیں لا سکتے، یہ حکومتی مجبوری نہیں نااہلی و نالائقی ہے، کرپشن ہے، حکومت کی نااہلی کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، حقائق قوم کے سامنے نہیں لائے جاتے۔دھرنے کی حمایت پر عمران خان کا خیرمقدم اور اظہار تشکرحافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آئی پی پی کے معاہدے پی پی پی کے دور میں شروع ہوئے ، پی ٹی آئی حکومت میں 35 کمپنیوں سے بات چیت کی گئی، مشرف،پی پی پی،ن لیگ،پی ٹی آئی سب نے آئی پی پیز سے معاہدے کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے 22 ہزار ملازمین ہیں، ایف بی آر کرپشن کا دھندہ کرتا ہے، ایک ہزار ارب روپے کی کرپشن ایف بی آر کے ذریعے ہوتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اعلان کریں وزیر اور سرکاری آفیسر 1300 سی سی سے زائد گاڑی استعمال نہیں کریں گے، بڑی گاڑیوں کی بندش سے 1350 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، اس پر وزیراعظم کام کیوں نہیں کر سکتے ، وزیر اعظم 13 سو سی سی گاڑی میں اپنی سیٹ ایڈجسٹ کرالیں، ایک ایک لیٹر کی قیمت عوام بھگت رہے ہیں، لیکن حکمران قوم کو فائدہ پہنچانے کے لیے تیار نہیں ہے، عوام بلز اور ٹیکسوں کی صورت میں ان کی عیاشیوں کے پیسے ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں