18

پنجاب میں مون سون اسپیل 31 جولائی تک جاری رہنے کا امکان

لاہور(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) پنجاب میں مون سون اسپیل 31 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مختلف شہروں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی بہاولپور چکوال فیصل آباد خان پورمنڈی بہاوالدین سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارشیں ہوئیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سیالکوٹ نارووال گوجرانولہ فیصل آباد اور راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ، چناب، راوی ،جہلم اور ستلج میں پانی کا بہا نارمل لیول پر ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 58 فیصد اور تربیلا ڈیم میں 70 فیصد تک ہے۔ پاکستانی دریاں پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 39 فیصد تک ہے۔ بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ شہری دریاں، ندی نالوں کی غیر ضروری کراسنگ سے گزیر کریں اور بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں۔ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں