22

بنگلا دیش میں جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

جماعت اسلامی پر پابندی کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے آج وزیر داخلہ سے مشاورت ہوگی، بنگلادیشی وزیر قانون انیس الحق

ڈھاکہ(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کیخلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی اور طلبہ تنظیم اسلامی چھاترو شبر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی وزیر قانون انیس الحق نے منگل کے روز اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پر پابندی کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے آج وزیر داخلہ سے مشاورت ہوگی جس کے بعد کل ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جماعت اسلامی بنگلادیش اور اسلامی چھترو شبر پر پابندی عائد کردی جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ ملک میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کیخلاف حالیہ پر تشدد احتجاج کو ہوا دینے میں جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم اسلامی چھاترو شبر ملوث تھی۔دوسری جانب جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنماں نے حکومتی فیصلے کو غیر قانونی، غیر آئینی اور ماورائے عدالت قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں