اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کم کردی گئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
21