24

حامد نوازراجہ کا حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرگہرے غم ورنج کا اظہار

واقعہ اسرائیل کی کھلی دہشتگردی اور جارحیت ہے، اسماعیل ہنیہ کا خون رنگ لائیگا،سابق تحصیل ناظم راولپنڈی

راولپنڈی(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)سابق تحصیل ناظم راولپنڈی و سابق چیئرمین راولپنڈی ڈویلپیمنٹ اتھارٹی(RDA) حامد نواز راجہ نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرگہرے غم ورنج کا اظہار اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا واہل خانہ اور اہل فلسطین اور مجاہدین حماس سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،واقعہ اسرائیل کی کھلی دہشت گردی اور جارحیت ہے، صہیونی ریاست کے بزدلانہ عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔حامد نواز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کا خون رنگ لائے گااسماعیل ہنیہ کی شہادت پر عالمی طاقتوں اور بالخصوص امریکا کی پرزور مذمت کرتے ہیں جو صہیونی دہشت گردی کو ڈالروں اور اسلحہ کی صورت میں مکمل پشت پناہی کر رہی ہے۔ایک ایک فلسطینی کے لہو میں امریکہ کا ہاتھ شامل ہیں۔ ہمارے دل اہل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مسلم حکمرانوں پر افسوس ہے، مسلم حکمرانوں کی خاموشی ہی اسرائیل کی طاقت ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ اسرائیل نے فلسطین کے 85فیصد علاقے کو ملیا میٹ کر دیا ہے، لیکن اس کے باوجود اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے، اسرائیل ہار کا بدلہ لینے کے لیے عام فلسطینیوں پر بم برسا رہا ہے، اسرائیل کی ریگولر آرمی نہتے فلسطینیوں سے شکست کھا گئی ہے۔حامد نوازراجہ نے کہا مسلم حکمرانوں کے پاس فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، حکومت پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔قائداعظم نے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں