20 منٹ کی یہ ملاقات جنرل باجوہ کے سسر کے گھر پر ہوئی تھی جہاں فیض حمید نے جون تک پنجاب حکومت اور دسمبر میں وفاقی حکومت لینے کی پیشکش کی، وزیر دفاع
اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں جنرل فیض حمید نے کہا ہم عمران خان سے بالکل تنگ آچکے ہیں، آپ جون تک پنجاب اور دسمبر میں وفاقی حکومت لے لیںنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپریل 2019 میں اس وقت کے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات ہوئی تھی، ان کے ساتھ 20 منٹ کی یہ ملاقات جنرل باجوہ کے سسر کے گھر پر ہوئی تھی جہاں فیض حمید نے جون تک پنجاب حکومت اور دسمبر میں وفاقی حکومت لینے کی پیشکش کی، فیض حمید نے کہا تھا کہ ہم عمران خان سے تنگ آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی ایکسپوز ہوچکے ہیں، پاکستان تو کیا دنیا میں بھی کوئی ایک آدمی بتا دیں جو ان پر اعتبار کرتا ہو۔وزیر دفاع نے کہا کہ ملاقات کے دوران فیض حمید نے پوچھا کہ آپ جنرل باجوہ کو توسیع دے رہے ہیں یا نہیں؟ اس کا دیتے ہوئے میں نے کہا تھا کہ ہاں بالکل ہم جنرل باجوہ کو توسیع دے رہے ہیں اور ہم نے بعد میں دی بھی، اس وقت فیض حمید نے دریافت کیا کہ آپ کی شرائط کیا ہیں؟ اس پر میں نے کہا تھا کہ یہ ہدایات ہیں، ہماری کوئی شرائط نہیں ہے۔