22

شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ادا کردی گئی

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ کی عظیم مسجد امام محمد بن وہاب میں ادا کی گئی

اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)قطر کے دارالحکومت میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے ہزاروں سوگوار اشک بار آنکھوں اور آزادی فلسطین کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ مسجد میں جمع ہوئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی میت کو مسجد پہنچا دیا گیا جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد فرزند اسلام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ جس کے لیے دنیا بھر سے اعلی سطح کے وفد بھی پہنچے ۔اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ وسیم ابو عثمان کی نماز جنازہ دوحہ کی عظیم مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا اور تدفین الوسیل کے قبرستان میں کی جائیگئی۔اس موقع پر تا حد نگاہ لوگ ہی لوگ ہیں گویا انسانوں کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ سوگواروں نے فلسطینی پرچم تھامے ہوئے ہیں اور فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور کلمہ شہادت سے گونج رہی ہے۔تمام راستے شرکا نم آنکھوں کے ساتھ امت مسلمہ کے عروج اور فلسطین کو صیہونی ریاست کے شکنجے سے آزادی دلانے میں اپنی جان قربان کرنے والے اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں