29

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو 29اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی

جون 2024 میں ختم ہونے والے مالی سال 2023-24 کے لیے اپنے اکانٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست 2024 یا اس سے پہلے جمع کروا دیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 159 اور 160 کے تحت الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو کہا ہے کہ وہ جون 2024 میں ختم ہونے والے مالی سال 2023-24 کے لیے اپنے اکانٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست 2024 یا اس سے پہلے جمع کروا دیں۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ2017 کی دفعہ 210 کا متن ہے کہ کوئی سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم۔ڈی پر چارٹر ڈ اکانٹنٹ کے ذریعے سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثے و واجبات کی تفصیلات کے ساتھ پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں