24

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ اورقومی سے منظور

سینیٹ نے کثرت رائے سے الیکشن ایکٹ 2024 بل کی منظوری دے دی
اسلام آباد(تہذیب
ڈیجیٹل میڈیا)الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا۔ سینیٹ نے کثرت رائے سے الیکشن ایکٹ 2024 بل کی منظوری دے دی۔اس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سلیکشن کمیشن آف پاکستان بن چکا ہے، الیکشن کمیشن نے بہانے بناکر الیکشن وقت پر نہ کروائے اور نوے روز میں دو اسمبلیوں کے الیکشنز نہ کرواکر آئین توڑا۔انہوں نے کہا کہ یہ بل چوری چوری اس ایوان میں پیش کیا گیاجو براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ ہے جس کے ججوں کی اکثریت نے فیصلہ دیا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے تھی اور رہے گی۔شبلی فراز نے کہ اکہ الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن کے انعقاد اور آئینی ذمے داری پوری کرنے میں ناکام رہا، الیکشن کمیشن نے ہماری جماعت کا نشان چھینا اورہمارے امیدواروں کو مضحکہ خیز نشانات دیے۔انہوں نے کہا کہ جب دیکھا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار دو تہائی سے جیت رہے ہیں تو فارم 47 آگیا،الیکشن کے بعد اب آئینی راستہ الیکشن ٹربیونل تھا اس میں پھر ریٹائرڈ ججز کو لگانے کی قانون سازی کردی۔شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں یہ اکیلے ترمیم نہیں کرسکتے،اس ترمیم کی آڑ میں یہ الیکشن پر ڈالے گئے ڈاکے کوچھپانا چاہ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں