25

حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد غزہ میں اپنے اعلی عہدیدار یحیی ابراہیم حسن السنوار کو اپنا نیا قائد منتخب کرلیا

اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں گیسٹ ہاس میں 31 جولائی کو شہید کیا گیا تھا

اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد غزہ میں اپنے اعلی عہدیدار یحیی ابراہیم حسن السنوار کو اپنا نیا قائد منتخب کرلیا۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مختصر بیان میں کہا گیا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کمانڈر یحیی سنوار کو تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر انتخاب کا اعلان کردیا ہے۔حماس نے کہا کہ شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔حماس نے 31 جولائی کو تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اپنے نئے قائد کا انتخاب عمل میں لایا ہے، یہ عمل دو روز قبل شروع ہوا تھا۔رم اللہ میں موجود سیاسی تجزیہ کار ہانی المصری نے کہا کہ یحیی السنوار کا تحریک کی قیادت کے لیے انتخاب براہ راست اسرائیل کو چیلنج ہے اور حماس کی طرف سے اس کا سخت گیر مزاحمت کا واضح پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یحیی السنوار نے مذاکرات کا مرحلہ تکمیل کو پہنچایا تو وہ تحریک کو بھی سنبھال پائیں گے۔خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں گیسٹ ہاس میں 31 جولائی کو شہید کیا گیا تھا جہاں وہ نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے اور انہیں حلف برداری کی تقریب کے بعد گیسٹ ہاس کے کمرے میں شہید کیا گیا تھا۔یحیی السنوار کون ہیں؟غزہ میں 2017 سے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دینے والے 61 سالہ یحیی السنوار خان یونس میں غزہ سٹی کے جنوبی علاقے میں ایک مہاجر کیمپ میں پیدا ہوئے۔یحیی السنوار کو جرات مند اور اسرائیل کے سخت دشمن کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں