عالیہ حمزہ کی روبکار آج گوجرانوالہ جیل میں جمع کروائی گئی تھی، جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا اور وہ جیل سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ روانہ ہوگئیں
لاہور(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو عدالتی حکم پر طویل عرصے بعد گوجرانوالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔عالیہ حمزہ کی روبکار آج گوجرانوالہ جیل میں جمع کروائی گئی تھی، جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا اور وہ جیل سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ روانہ ہوگئیں۔اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے پولیس اور دیگر اداروں کو 29 اگست تک عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روکا تھا۔رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کے وکیل نے ان کی رہائی کی تصدیق کر دی۔