موجودہ ملکی صورتحال میں تنخواہ دار طبقہ پس کر رہ گیا ،عوام اپنی گھریلو ضروریات کی چیزیں فروخت کرکے بجلی کے بل اداکررہی ہے، سابق تحصیل ناظم راولپنڈی و سابق چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA)
راولپنڈی(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)سابق تحصیل ناظم راولپنڈی و سابق چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA) حامد نواز راجہ نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو مہنگی بجلی، ٹیکسوں کے عذاب سے نجات دلائے ،عوام پر اتنا ہی بوجھ ڈالا جائے جتنا عوام برداشت کرسکے کیونکہ جب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پھرحکمرانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آنا، عوام کو ریلیف دینا ہوگا، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، معاشی صورتحال کے پیش نظر ٹیکس کی سلیبز کو ختم کرنا ہوگا۔حامد نواز راجہ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں تنخواہ دار طبقہ پس کر رہ گیا ہے اور ٹیکس کی صورت میں مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔اتنا تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوا جتنا عوام کو اب ٹیکس دینا پڑ رہا ہے۔آئے روز مہنگائی نے غریب عوام کاجینا محال کردیا ،غریب خودکشی کررہے ہیں لیکن حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔غریب عوام اپنی گھریلو ضروریات کی چیزیں فروخت کرکے بجلی کے بل اداکررہی ہے۔