24

سابق کپتان وقار یونس نے پی سی بی میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے 52سالہ سابق فاسٹ بولر کو اپنا مشیر مقرر کیا ہے

کراچی(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا) سابق ٹیسٹ کپتان وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر برائے کرکٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے 52 سالہ سابق فاسٹ بولر کو اپنا مشیر مقرر کیا ہے، آسٹریلیا میں رہائش پزیر وقار یونس نے گزشتہ روز چئیرمین پی سی بی سے تفصیلی ملاقات کی تھی، ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہنے والے وقار یونس نے منگل کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔کرکٹ کمنٹیٹر اور قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے امور کی نگرانی کریں گے، ان میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ، قومی سلیکشن کمیٹی، کوچز کے معاملات اورکھیل کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے، دوسری جانب محسن نقوی بطور چئیرمین پی سی بی قومی کرکٹ کے انتظامی معاملات پر نظر رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں