37

پیرس اولمپکس، پاکستانی فائقہ ریاض خواتین کی 100میٹر کی دوڑ مقابلوں سے باہر

قومی ریکارڈ قائم کرنیوالی اتھلیٹ عالمی ایونٹ میں اپنی دھاک نہ بٹھاسکیں

اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)پیرس اولمپکس میں شریک پاکستان کی فائقہ ریاض خواتین کی 100 میٹر کی دوڑ کے مقابلے سے باہر ہوگئیں۔عالمی ایتھلیکٹس فیڈریشن کی منظوری سے وائلڈ کارڈ انٹری کی حامل قومی ویمن چیمپئین 25 سالہ فائقہ ریاض ابتدائی رانڈ کے ہیٹ مقابلے میں ہی ناکام رہیں۔قومی ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں 11.70 سیکنڈز کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ قائم کرنے والی فائقہ ریاض مقابلے میں شریک 9 ایتھلیٹ میں سے چھٹے نمبر پر رہیں، انہوں نے فاصلہ 12.49 سیکنڈز میں طے کیا۔قبل ازیں اولمپکس میں پاکستانی سوئمرز جہاں آرا نبی اور احمد درانی بھی کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دیکھا سکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں