24

ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی وجہ شاہد آفریدی نے بورڈ کو قرار دیدیا

اسلام آباد(تہذیب ڈیجیٹل میڈیا)قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل رانڈر شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ کرکٹ بورڈ کو قرار دیدیا۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں پے در پے تبدیلیوں کا اثر ٹیم پر پڑرہا ہے، ایک سسٹم کو کم از کم 3 سال کا وقت دینا چاہیے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہر سال پاکستان کرکٹ بورڈ میں نیا چیئرمین آجاتا ہے اور پھر نیا نظام متعارف کروادیا جاتا ہے، کہیں بھی چیزیں ایسے نہیں چلتیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام سینئیر بورڈ ممبران اور سینئر کھلاڑیوں کو ایک میز پر بیٹھ کر ایک منصوبہ بنانا چاہیے، ہر سال نیا نظام بناکر کیسے توقع کرسکتے ہیں۔پاکستان کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے اپنے ابتدائی 2 میچز میں شکست کے بعد گروپ رانڈ سے ہی باہر ہوگئی تھی جبکہ ایونٹ میں امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست بھی شامل تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں